حیدرآباد،26اپریل (پی پی آئی) حیدرآباد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سنگین وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کی کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے کی نقدی، اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ایس پی ہیڈکوارٹر افتخار احمد برڑو نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے مختلف وارداتوں کے دوران بھاری رقم لوٹی تھی۔ پولیس کے مطابق، 16 فروری کو نسیم نگر قاسم آباد میں ایک واردات کے دوران چھ لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹی گئی تھی جبکہ 8 اپریل کو قاسم آباد میں ہونے والی واردات میں 40 لاکھ روپے کی نقدی چھینی گئی تھی۔پولیس نے تفتیش کے بعد ایک ٹیم تشکیل دی جس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان اللہ داد زرداری، ورد علی نواز، اکبر ناریجو اور عبدالحکیم کو گرفتار کرلیا۔گرفتاری کے دوران، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 36 لاکھ روپے کی رقم برآمد کی اور ان کے قبضے سے چار پستول بھی ضبط کرلیے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کی روک تھام میں پولیس کا ساتھ دیں۔
Next Post
حیدرآباد میں جوڑے کا تحفظ کے لیے احتجاج
Sat Apr 26 , 2025
حیدرآباد،26اپریل (پی پی آئی) قاضی احمد کے گاؤں بھاگو خان رند کی رہائشی سمیرا نے اپنے شوہر محمد صالح رند کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 20 جنوری کو محبت کی شادی کی تھی اور انہیں اپنے رشتہ داروں کی طرف سے جان کے خطرات کا سامنا ہے۔سمیرا نے […]