حیدرآباد،26اپریل (پی پی آئی) حیدرآباد کے علاقہ غفور شاہ چینل موری کے رہائشیوں کی سولنگی برادری نے ٹنڈو یوسف تھانہ کے پولیس اہلکاروں کے مبینہ غیر قانونی اقدامات کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ احتجاج میں شریک خمیسو سولنگی، نعمت سولنگی، عبدالستار سولنگی اور زینب سولنگی نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ رات ٹنڈو یوسف تھانہ کے پولیس اہلکاروں نے بلا جواز ان کے گھروں پر چھاپہ مارا۔ مظاہرین نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں موجود افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ تھانہ کے اہلکار نوجوانوں کو گرفتار کر کے ان کی رہائی کے لیے لاکھوں روپے رشوت کا مطالبہ کر تے ہیں، جس سے علاقے کے مکین عدم تحفظ کا شکار ہیں۔سولنگی برادری کے افراد نے آئی جی سندھ پولیس، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹنڈو یوسف تھانہ کے اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں اور علاقے کے مکینوں کو تحفظ اور انصاف فراہم کریں۔
Next Post
چار ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے کی رقم، اسلحہ برآمد
Sat Apr 26 , 2025
حیدرآباد،26اپریل (پی پی آئی) حیدرآباد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سنگین وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کی کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے کی نقدی، اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ایس پی ہیڈکوارٹر افتخار احمد برڑو نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار […]