کراچی،26اپریل (پی پی آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی کے خلاف کراچی پریس کلب پر اتوار کواحتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ دستبرداری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں بھارتی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ ان سے خطے کی امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔ کمیٹی نے واضح کیا کہ پاکستان کے تمام صوبے اور اقوام بھارتی جارحیت کے خلاف متحد ہیں اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان نے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کے لئے کراچی کی تاجر برادری، علمائے کرام، وکلا، طلبہ، اساتذہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے۔ مظاہرے کا مقصد بھارتی اقدامات کی مخالفت اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہے۔مرکزی کمیٹی نے کہا کہ افواج پاکستان وطن کی حفاظت کے لئے تیار ہیں اور کسی بھی اشتعال انگیزی کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ احتجاجی مظاہرہ 27 اپریل کو شام 6 بجے کراچی پریس کلب پر منعقد ہوگا۔
Next Post
چار ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے کی رقم، اسلحہ برآمد
Sat Apr 26 , 2025
حیدرآباد،26اپریل (پی پی آئی) حیدرآباد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سنگین وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کی کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے کی نقدی، اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ایس پی ہیڈکوارٹر افتخار احمد برڑو نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار […]