شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عام انتخابات اگلے سال 8 فروری کوہوں گے،مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(پی پی آئی)نگران وزیراطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عام انتخابات اگلے سال 8 فروری کو ہوں گے۔ آج(جمعہ) اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی انتظامی یا معاشی وجہ نہیں ہے جو انتخابات کیبروقت انعقاد میں رکاوٹ ہو۔ وفاقی وزیر نیکہا کہ نگران حکومت کو عام انتخابات کیلئے سازگار ماحول بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھنے ہونگے۔مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہمیں الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے کہ وہ اپنی قانونی اور آئینی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا حکومت بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں احتجاجی دھرنے میں شریک بلوچ خواتین اور بچوں کو رہا کردیا گیا ہے جبکہ قانونی کارروائی مکمل ہونے پر باقی افراد کو بھی رہا کردیا جائیگا۔ قبل ازیں انفارمیشن سروسز اکیڈمی میں سرکاری ملازمین کی تربیتی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے سرکاری ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پورے عزم کے ساتھ ادا کریں۔