لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے پاکستا ن کرکٹ بورڈ کو اسپن باﺅلنگ میں نیاٹیلنٹ تلاش کرنے کی پیشکش کردی ۔ ایک گفتگو کے دوران مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ مجھے جو بھی عزت ملی ہے پاکستان کی بدولت ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا انگلش کرکٹ بورڈ کے ساتھ 2015ءتک معاہدہ ہے ،لیکن ملکی کرکٹ کی بہتری کے لئے میری خدمات ہر وقت حاضر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن اسے ڈھونڈ کر آگے لانے کی ضرورت ہے ،تاکہ عمران طاہر جیسے کسی اور کھلاڑی کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے ملک سے باہر نہ جانا پڑے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی اگر چاہے تو ملک بھر میں انڈر16اور19سطح کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرنے میں مدد کرسکتا ہوں ۔