شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت انتخابی عمل میں رکاوٹوں کی شکایات کی تحقیقات کرے گی:نگران وزیراعظم

اسلام آباد(پی پی آئی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے یقین دلایا ہے کہ بعض افراد کو انتخابی عمل میں حصہ لینے سے روکنے کی شکایات کی حکومت تحقیقات کرائے گی۔ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عوام اپنی مرضی کے امیدوار کو ووٹ دینے میں آزاد ہیں اور کسی کو بھی انتخابی عمل سے باہر کرنے کی کوئی پالیسی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی رائے میں جن افراد نے مزاحمتی رویہ اختیار کیا اور 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں ان کیلئے عوامی عہدوں کو رکھنے کی کوئی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔تاہم انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہی امیدواروں کی اہلیت اور نااہلیت کا فیصلہ کرے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ریاست امن وامان کے قیام کی ضامن ہے اور جہاں بھی اس کی عملداری کو چیلنج کیا جائے گا تو ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔بلوچستان سے اسلام آباد آئے ہوئے مظاہرین کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کا حق حاصل ہے تاہم اگر امن وامان کا مسئلہ پیدا کیا جائے گا تو قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آئیں گے۔فلسطین کی صورتحال کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا وزیراعظم نیتن یاہو جنگی مجرم ہے اور اسرائیل کی جانب سے سات ہزار بچوں کو شہید کرنے کے جنگی جرائم کی تحقیقات کرانی چاہئیں۔