شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیاسی اور جانبدار گورنروں کو ہٹا کر منصفانہ اور شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے،  ٓفریدی

پشاو(پی پی آئی) جماعت اسلامی کے حلقہ این اے 27 سے امیدوار شاہ فیصل آفریدی نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے پہلے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اور جانبدار گورنروں کو فوری ہٹائیں تاکہ صاف، شفاف اور منصفانہ انتخابات ہو سکے انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں بدامنی، غربت، جہالت اور پسماندگی ختم کرنے کے لئے جماعت اسلامی انتخابی دنگل میں اتر چکی ہے شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ ملک میں مسائل، غربت اور مہنگائی بڑھی ہے، سودی اور قرضوں کی معیشت پر ملک چلایا جا رہا ہے جس نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کی ہیں کرپٹ مافیاز کا مقابلہ کرینگے اور کہا کہ عوام کو ظلم و جبر کی تاریکیوں سے نکالیں گے اس لیے عوام ووٹ کی طاقت سے جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب کریں تاکہ مسائل حل کئے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن نے ہر مشکل میں قوم کا ساتھ دیا ہے اب قوم کی آزمائش ہے کہ وہ دیندار، قابل اور جرآت مند قیادت کا انتخاب کریں۔