متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عام انتخابات کیلئے 28 ہزار 626 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

اسلام آباد (پی پی آئی)آئندہ عام انتخابات کیلئے سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور امیدواروں کی طرف سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل ہفتے کے روز تک جاری رہے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے مجموعی طور پر اٹھائیس ہزار چھ سو چھبیس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ان میں سے تیرہ ہزار آٹھ سو تیئس امیدواروں نے پنجاب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔سندھ سے چھ ہزار چار سو اٹھانوے امیدواروں نے خیبر پختونخوا سے پانچ ہزار دوسو اٹھہتر بلوچستان سے دو ہزار چھ سو انہتر جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تین سو اٹھاون امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔