ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تعلیم وہ واحدعنصرہے جوملکی ترقی میں معاون ثابت ہوسکتا ہے،وزیراطلاعات

اسلام آباد (پی پی آئی)اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے نگران وزیر مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ تعلیم وہ واحد عنصر ہے جو ملک کی ترقی میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔انہوں نے آج(بدھ) انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور میں چوتھی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم معاشرے میں انسانیت اور کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں،تشدد اور عدم برداشت سمیت کئی  مسائل درپیش ہیں۔ نگران وزیر نے کہا کہ ہم اپنے ملک میں روز مرہ موسمی ہنگامی صورتحال کا بھی مشاہدہ کررہے ہیں اور یہ بھی ہمارے ملک کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے قوم کو متحدہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ملک میں منفی صحافت اور منفی پروپیگنڈے کے خاتمے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔