ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں، صدر مملکت

اسلام آباد (پی پی آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مضبوط بنانے میں مدد ملی ہے۔انہوں نے ان خیالات کااظہار چین میں پاکستان کے سفیر خلیل الرحمان ہاشمی کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا جنہوں نے آج (بدھ) کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔صدرکہاکہ سی پیک کے تحت ملک میں سڑکوں کا جال بچھادیا گیاہے جبکہ بنیادی ڈھانچے کے اہم منصوبوں کو بھی اس بڑے منصوبے میں شامل کیاگیا۔انہوں نے چین کو پاکستان کا برادر ملک اورمستقل تزویراتی شراکت دارقراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا اہم ذریعہ ہے۔صدرمملکت نے سفیر کو چین کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے کوششیں کرنے کی ہدایت کی۔