کراچی: ہیروا آ ف پاکستا ن کے تحت فلمی مقابلے میں حصہ لینے والے فلم سازوں کو بھاری انعامات سے نوا زا گیا۔ہیروز آف پاکستان کے سی ای او عباس ہاشمی نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک ایسا فورم تیار کرناہے جس سے پاکستانی معاشرے کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے بہادر پاکستانیوں کے وقار بلند کئے جاسکے۔ ہیروز آف پاکستان کے سی ای او عباس ہاشمی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگست 2013میں ہم نے مختصر فلم سازی کے مقا بلے کا اعلان کیا تھا ، عوامی جوش وخرش کے بدولت ہمیں پاکستان بھر سے 150فلمیں موصول ہوئی، جس کا موضوع عام شعبہ سے تعلق رکھنے والے اور دوسروں کی مدد کرنے ہیروز کی زندگی کے بارے میں ہے، جو پاکستان کی مقبول ثقافت کے تحفظ کے لئے اپنی زندگی وقف کردیتے ہیں۔اس مقابلے میں 0 1000ڈالر کا پہلا انعام حاصل کر نے والا دالیش ہاشمی جس نے بادبان مختصر فلم بنائی تھی،دوسرا انعام 5000ڈالر کامحمد علی حکیم کو ملا جنھوں نے گڈو فلم بنائی تھی، جبکہ تیسراانعام 2500ڈالر کا ثناءناصر کو فلم زندگی اندھیرے میںبنانے پر دیا گیا ۔عباس ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہم اگست 2014میں ایک اور مقابلہ کر وائےں گے جس میں مضمون نویسی کا مقا بلہ بھی کرایا جائے گا۔
Next Post
کراچی میں ارتھ ڈے پر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا
Tue Apr 22 , 2014
کراچی: کراچی میں زمین کے عالمی دن ارتھ ڈے کے موقع پر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔مہم کے دوران شہر بھر میں 3لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔مہم کا آغاز کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے ماڑی میں پودے لگا کر کیا۔ارتھ ڈے کے حوالے سے نیشنل فورم فار انوائرمینٹ اینڈ ہیلتھ(این ایف ای ایچ) کے تحت تقریب سے […]
