کراچی میں ارتھ ڈے پر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا

کراچی: کراچی میں زمین کے عالمی دن ارتھ ڈے کے موقع پر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔مہم کے دوران شہر بھر میں 3لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔مہم کا آغاز کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے ماڑی میں پودے لگا کر کیا۔ارتھ ڈے کے حوالے سے نیشنل فورم فار انوائرمینٹ اینڈ ہیلتھ(این ایف ای ایچ) کے تحت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات اس حوالے سے 3لاکھ پودے فراہم کرے گا جو شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے جائیں گے۔مقامی افراد کی شکایت پر شعیب صدیقی نے اسسٹنٹ کمشنر کو تعلیمی سہولتوں اور بجلی کی فراہمی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں قائم فلٹر پلانٹ مرمت کر کے فوری فعال کیا جا ئے تاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر آسکے ۔کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو درختوں کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے درختوں حفاظت کریں۔تقریب میں مہم کو آرڈینیٹرعافیہ اسلام،سابق گورنر اسٹیٹ بینک سلیم رضااورارتھ ٹرسٹ کے نمائندے بھی موجود تھے۔

Latest from Blog