پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گڈو تھرمل پاور پلانٹ کی فنی خرابی 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود درست نہ ہو سکی

کشمور (پی پی آئی)گڈو تھرمل پاور پلانٹ کے سوئچ یارڈ میں فنی خرابی سے آگ لگنے کے 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود بریکر کی مرمت نہ ہو سکی جبکہ 500 کے وی کی ہائی ٹرانسمیشن لائنیں بھی ٹرپ کر گئی ہیں۔گڈو تھرمل پاور ہاؤس حکام کے مطابق 500 کے وی گریڈ سٹیشن سے 4 ہائی ٹرانسمیشن لائنیں چل رہی ہیں وہ بھی شدید دھند کے باعث ٹرپ کر گئیں جس کے باعث شکارپور، جیکب آباد، مظفر گڑھ، سبی، ڈی جی خان سمیت متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی ہے۔ہائی ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ ہونے سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں کو بھی بجلی کی فراہمی 5 گھنٹے سے معطل ہے اور جب تک دھوپ نہیں نکلتی تب تک بجلی کی بحالی مشکل ہے۔گڈو تھرمل پاور ہاؤس ذرائع کے مطابق  آگ لگنے کے باعث خراب ہونے والے نئے بریکر کو خریدنے میں 15 روز لگ سکتے ہیں۔