سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

’ملک میں سب سے زیادہ ایک ہزار مالیت کے جعلی نوٹ زیر گردش

کراچی(پی پی آئی)سٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر فنانس قادر بخش نے کہا ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ 1 ہزار روپے کے جعلی نوٹ سرکولیشن میں ہیں۔جعلی نوٹوں کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر فنانس قادر بخش نے میڈیا کوبتایا کہ ملک میں سب سے زیادہ 1 ہزار روپے کے جعلی نوٹ سرکولیشن میں ہیں۔ڈائریکٹر فنانس قادر بحش نے کہا کہ گزشتہ 2 برسوں  میں ملک بھر سے  20 ہزار جعلی کرنسی نوٹ پکڑے گئے  سیکیورٹی اداروں نے مختلف مالیت کے جعلی کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک کو تلف کرنے کے لیے جمع کرائے۔ڈائرکٹرفنانس کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں نے مختلف بینکوں سے 35 ہزار جعلی کرنسی نوٹ جمع کرائے ان جعلی نوٹوں میں 60 سے 70 فیصد نوٹ 1 ہزار روپے کے ہیں۔ڈائرکٹر فنانس قادر بخش نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے کسی بھی اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ کی شکایت مرکزی بینک کو نہیں کی گئی، کسی بینک کے اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکلتا ہے تو اس پر کرنسی نوٹ مالیت کا  100 فیصد جرمانہ کیا جائیگا۔قادربخش نے مزید بتایا کہ بینکوں کو اے ٹی ایم مشین میں ڈالے گئے نوٹ کی سی سی ٹی وی ویڈیو 90 دن تک رکھنا لازم ہے،  پی پی آئی کے مطابق  سیکیورٹی اداروں نے 2023 میں 25 ہزار جعلی نوٹ تلف کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک میں جمع کرائے۔