سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 اپنے بیان پر قائم،نظم وضبط اور پالیسی کی خلاف ورزی نہیں کی:دانیال عزیز

لاہور (پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے پارٹی شوکاز نوٹس مسترد کرتے ہوئے 3 صفحات پر مشتمل جواب میں پارٹی موقف رد کر دیا۔ پارٹی کو جمع کرائے گئے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے بیان پر قائم ہوں،  پارٹی نظم وضبط اور پالیسی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، پارٹی قیادت ملاقات کا وقت دے، احسن اقبال نے میرے حلقے میں اپنے بیٹے کیلئے ریلیاں کیں،، مختلف آپریشنز سے گزر رہا ہوں، اس لئے بروقت جواب نہیں دے سکا،  پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء  اللہ نے 2 دسمبر 2023 کو شوکاز جاری کیاتھا۔