جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 سابق اسپیکر اسد قیصر کے کاغذات نامزدگی منظور

پشاور (پی پی آئی)پشاور ہائی کورٹ الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق اسپیکر اسد قیصر کے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دے دیے۔ الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے اسد قیصر کی اپیل پر سماعت کی۔ پی پی آئی کے مطابق اسد قیصر کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ریٹرننگ افسر نے پارٹی اکاؤنٹ کے معاملے پر این اے 19 اور پی کے 50 صوابی سے اسد قیصر کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے، مذکورہ اکاؤنٹ کو فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے خود پارٹی اکاونٹ قرار دیا ہے۔جس پر ٹریبونل نے اسد قیصر کے کاغذات درست قرار دے دیے۔