جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

کوئٹہ(پی پی آئی)کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کیمطابق زلزلے کے جھٹکے 11 بج کر 9 منٹ پر محسوس کیے گئے، جن کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز 98 کلومیٹر زیر زمین کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق پی ڈی ایم اے کی ٹیموں اور کنٹرول روم کو فوری طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقوں جہاں پر دو روز قبل بارشیں ہوئی تھیں، وہاں پر ٹیمیں روانہ ہو چکی ہیں، تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔