کراچی (پی پی آئی) ملک بھر میں شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بر ی طرح متاثر ہوا ہے۔ کراچی سے جانے والی قراقرم ایکسپریس، پاک بزنس، کراچی، شالیمار، تیز گام، خیبر میل، گرین لائن اور کوئٹہ سے لاہور آکر پشاور جانے والی جعفرایکسپریس اپنے مقررہ وقت سے 1 سے 6 گھنٹے کی تاخیر کا شکار رہیں۔ پی پی آئی کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی بزنس لاہور سے کراچی کیلئے سہ پہر 4 بجے کی بجائے 4 بجکر 45 منٹ پر، کراچی ایکسپریس لاہور سے کراچی کیلئے شام 6 بجے کی بجائے 6 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوئی۔