اسٹیٹ بینک کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح، آج سے کام شروع کرے گی

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، دیگر کرنسیوں میں معمولی اتار چڑھاؤ

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

پاکستان میں بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمتیں حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہیں: پی ڈی پی

بلاول اور فضل الرحمان میں ملکی سیاست پر بات چیت

جامشورو میں کاروکاری کے نام پر خاتون کے قتل پر وزیر داخلہ کا ڈی آئی جی حیدرآباد سے رابطہ ،سخت کارروائی کی ہدایت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کالعدم قرار

اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کالعدم قرار دے دی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7رکنی  بینچ نے 6 ایک سے فیصلہ سناتے ہوئے سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کو کالعدم قرار دیا۔اس فیصلے کے بعد نوازشریف اور جہانگیر ترین 2024کیانتخابات کیلئے اہل ہوگئے۔ قومی اسمبلی سے منظور قانون کے مطابق نااہلی اب5سال ہوگی۔سپریم کورٹ نے سمیع اللہ بلوچ کیس کا فیصلہ اوور رول کر دیا۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے فیصلے سے اختلاف کیا گیا۔فیصلے کے مطابق آرٹیکل 62 ون ایف کو آئین سے الگ کر کے اکیلا نہیں پڑھا جا سکتا۔ پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ 5 جنوری 2024 کو محفوظ کیا تھا۔