اسٹیٹ بینک کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح، آج سے کام شروع کرے گی

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، دیگر کرنسیوں میں معمولی اتار چڑھاؤ

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

پاکستان میں بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمتیں حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہیں: پی ڈی پی

بلاول اور فضل الرحمان میں ملکی سیاست پر بات چیت

جامشورو میں کاروکاری کے نام پر خاتون کے قتل پر وزیر داخلہ کا ڈی آئی جی حیدرآباد سے رابطہ ،سخت کارروائی کی ہدایت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ میں کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے غذائی پیکجز کی تقسیم  شروع

 بدین، جامشورو،مٹھی، مٹیاری (پی پی آئی)شاہ سلمان ہیومینٹیرین اینڈ ریلیف سنٹر نے صوبہ سندھ کے مستحق خاندانوں کی اہم غذائی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے فوڈ پیکیجز کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا ہے۔ریلیف سنٹر کی جانب سے 9 ہزار 200 غذائی پیکجز کی تقسیم کے عمل کا آغاز تھر، بدین، جامشورو اور مٹیاری میں شروع کیا گیا ہے۔غذائی پیکیجز کی تقسیم کنگ سلمان ریلیف فوڈ سکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ پاکستان 2023-2024 کے تیسرے مرحلے کا حصہ ہے۔اس منصوبے کے تحت ہر ضلع میں دو ہزار 300 غذائی پیکجز تقسیم کیے جائیں گے۔ ان پیکجز میں تمام ضروری اشیائے خورد و نوش شامل ہیں۔ہر فوڈ پیک 95 کلو گرام پر مشتمل ہے جس میں 80 کلوفائن آٹا، 5 کلو دال چنا، 5 لٹرکوکنگ آئل اور 5 کلو چینی شامل ہے۔ان فوڈ پیکجز کی تقسیم کا عمل اقوام متحدہ کے ادارہ برائے کوآرڈینیشن آف ہیومینٹیرین افیئرز، پاکستان کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، مقامی حکومتی انتظامیہ، حیات  فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون اور کوششوں کے ذریعے عمل میں لایا جا رہا ہے۔غذائی پیکیجز کی تقسیم کے اس پروگرام سے چاروں اضلاع میں 64 ہزار 400 افراد مستفید ہوں گے۔