جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک سعودی دفاعی تعاون کا تیسرا اجلاس،اہم امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی(پی پی آئی) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق جی ایچ کیو راولپنڈی میں تیسرا اجلاس ہوا جس میں باہمی، تاریخی اور برادرانہ قریبی تعلقات کی اہمیت پرزور دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کے دوران فورم نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور شرکانے دوطرفہ دلچسپی کے امور اور ابھرتے ہوئے سکیورٹی ماحول پر تبادلہ خیال کیا، فورم نے فوجی ٹیکنالوجی میں تیز رفتار ترقی کیلئے دفاعی صنعت میں تعاون کی ضرورت پر غور کیا جبکہ مشترکہ مقاصد کی تکمیل کیلئے دفاعی صنعتی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ پی پی آئی کے مطابق اجلاس میں دفاعی پیداوار کے شعبے میں خود کفالت کیلئے تمام شعبوں میں دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اعادہ کیا گیا جبکہ فورم نے دفاعی تعاون اور تعاون کی رفتار کو بڑھانے کیلئے مزید راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔