خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تمباکو کی برآمدات میں  سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(پی پی آئی) تمباکو کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے ملک کو 43.59 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ پی پی آئی کے مطابق  جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں تمباکو کی برآمدات سے ملک کو43.59 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تمباکوکی برآمدات سے ملک کو 31.57 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ نومبر2023 میں تمباکو کی برآمدات کا حجم 20.42 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا جو اکتوبرمیں 4.96 ملین ڈالر اور نومبر2023 میں 4.80 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں تمباکو کی برآمدات کا مجموعی حجم 77.80ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔