اے این ایف کی کارروائیاں، 250 کلو منشیات برآمد،4 ملزمان گرفتار

کراچی (پی پی آئی)اے این ایف نے 5 کارروائیوں کے دوران 250 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ 4 ملزمان بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں راولپنڈی، صوابی، پشاور، ملتان اور خیبر میں کی گئیں،  پی پی آئی کے مطابق کارروائی میں 195 کلو 900گرام چرس،53 کلو500گرام افیون برآمد کی گئی۔ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 637 گرام ویڈ برآمد کرلی گئی جبکہ گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں

Next Post

2024 میں غذائی قیمتوں میں اضافہ، غربت اور عدم مساوات مزید بڑھنے کا خدشہ

Thu Jan 11 , 2024
اسلام آباد (پی پی آئی)عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے پائی جانے والی بے یقینی غیر ملکی سرمایہ کاری کو متاثر کر سکتی ہے۔عالمی بینک کی گلوبل اکنامک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر سیاسی و سماجی بے چینی کے ساتھ پْرتشدد […]