شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وقت آگیا کہ ہم اپنے گناہوں کا سامنا اور کفارہ ادا کریں: خواجہ آصف

اسلام آباد (پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج فیض آباد دھرنا کمیشن میں پیش ہوا، بیان نامکمل رہا انشااللہ جلد مکمل ہو جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میری ناچیز رائے ہے کہ کمیشن کی کارروائی اوپن ہو، عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ ملک کے ساتھ 75سال کیا کھلواڑ ہواہے۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں جتنے کمیشن بنے ان کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، ان کے نتائج بھی عوام کے سامنے نہیں آئے، وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے گناہوں کا سامنا کریں اور کفارہ ادا کریں۔ایک اور ٹوئٹ میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر 2014 والا بانی پی ٹی آئی کا دھرنا نہ کروایا جاتا اور اس کے بعد فیض آباد دھرنے کا انتظام نہ کیا جاتا تو مجھے یقین ہے 9مئی کی ٹریجڈی کبھی نہ ہوتی۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ریاست مخالف قوتوں کی اتنی سرپرستی کی گئی کہ آخر ان قوتوں نے ریاست کے گریبان پر ہاتھ ڈالا اور ریاست کی اساس کو چیلنج کر دیا۔