پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

کراچی کورنگی کے کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 2افراد دوران علاج دم توڑ گئے ،، دیگر کی حالت تشویشناک

اورنگی ٹاؤن راجہ تنویر کالونی کے پلاسٹک گودام میں آگ بھڑک اٹھی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

متحدہ قومی موومنٹ اپنے برسوں پرانے وفادار کارکنوں اور رہنماؤں سے محروم

کراچی (پی پی آئی)سندھ کے شہری علاقوں سے تین دہائیوں تک اقتدار کے ایوانوں میں جانے والی جماعت متحدہ قومی موومنٹ اپنے برسوں پرانے وفادار کارکنوں اور رہنماؤں سے محروم ہوتی جا رہی ہے۔تنظیمی اختلافات، رہنماؤں کی باہمی چپقلش اور عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر سیاسی رہنما اپنی وفاداریاں تبدیل کر رہے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق صوبے میں 15 سال سے حکمرانی کرنے والی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی، پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے ایم کیو ایم میں ضم ہونے کے بعد شروع ہونے والے اختلافات کا بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہے۔ایم کیو ایم پاکستان میں پی ایس پی کے انضمام کے بعد سیاسی کنارہ کشی اختیار کرنے والے ایک درجن سے زائد سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں سمیت کئی علاقائی ذمہ داران اور کارکنان نے ایم کیوایم کو خیر باد کہہ کر باقاعدہ پاکستان پیپلز  پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ان میں سابق صوبائی وزیر رضا ہارون، سابق اراکین اسمبلی  انیس ایڈووکیٹ، مزمل قریشی،شیراز وحید،  وسیم قریشی،خواجہ سہیل منصور، علی راشد، سمیتا افضال، ہیر سوہو  شامل ہیں۔