بارباڈوس: ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے کوچ آٹس گپسن نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں اپنے بیٹسمنوں سے اچھی کارکردگی کے لیے پر امید ہیں۔گپسن کا کہنا ہے کہ و یسٹ انڈیز کی بیٹنگ نے حالیہ ٹیسٹ میچوں میں اچھا پرفارم نہیں کیا لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف وہ اپنے بیٹسمنون سے اچھی کارکردگی کی توقع کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بیٹسمنوں کی اچھی کارکردگی سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ ویسٹ انڈیز میں بیٹنگ کا بھی بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اس ماہ کے آخر میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کر ے گی جہاں وہ 3ٹیسٹ اور2ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا آخری دورہ ویسٹ انڈیز ہوم ٹیم کے لیے کافی دردناک ثابت ہوا تھا جس میں اسے ٹیسٹ سیریز میں 2-0سے شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔
Next Post
برازیل میںبے گھر افراد کاانوکھا احتجاج
Mon May 5 , 2014
ریوڈی جنیرو: برازیل کے شہر ساﺅ پالو میں شہریوں نے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے بنائے گئے اسٹیڈیم کے نزدیک کچی آبادی قا ئم کردی ۔ سیکڑوں بے گھر افراد نے ساﺅ پالو اسٹیڈیم کے اطراف ڈیرے ڈال دیئے اور رہائش اختیار کرلی ۔ لینڈ لیس ورکرز مومنٹ کے تحت ہونے والے انو کھے احتجاج کا مقصد حکام کی توجہ […]
