کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی بند گلی میں، کوئی راستہ سجھائی  نہیں دے رہا:خواجہ آصف

لاہور (پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھاکہ یہ کہتے ہیں کہ کھبے کو کھڑا کریں تو جیت جائے تو پھریہ اپنے لئے کھمبے کا نشان ہی رکھ لیں۔پی ٹی آئی اس وقت بند گلی میں آچکی ہے انہیں کوئی راستہ نظر نہیں آرہا۔پی پی آئی کے مطابق  ن لیگی رہنمانے میڈیا سے گفتگو ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے فتح کی صورت میں الیکشن قبول کرنے کے عادی ہیں یہ لوگ الیکشن ہارنے پراپنی شکست نہیں مانتے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف والے آج کل جو دلیلیں دے رہے ہیں انہیں عام انتخابات میں اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے۔۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور ہم نے الیکشن میں پارٹی کے ساتھ مخلص رہنے والوں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک شدید بحران کا شکار ہے۔