کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دوستی نبھائی، چلہ کاٹا، اپنا کیس اب اللہ کے سپرد کرتا ہوں،شیخ رشید

کراچی (پی پی آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میں نے دوستی نبھائی لیکن پی ٹی آئی نے میرے خلاف لندن اور امریکا سے آنے والوں کو ٹکٹ دیا گیا۔اپنے مقابلے میں پی ٹی آئی کا امیدوار سامنے آنے پر شیخ رشید نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے چلہ بھی کاٹا لیکن اپنا کیس اب اللہ کے سپرد کرتا ہوں، 8 فروری کو قلم دوات پر مہر لگا کر مجھے منتخب کرے۔ پی پی آئی کے مطابق تحریک انصاف نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 اور 57 میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے انکار کرتے ہوئے ان کے مقابلے میں اپنے دو امیدوار میدان میں اتارے ہیں جن میں ایک خاتون ہیں۔تحریک انصاف نے نہ صرف شیخ رشید بلکہ ان بھتیجے شیخ راشد شفیق جو این اے 57 راولپنڈی سے الیکشن لڑ رہے ہیں ان کے مقابل بھی پی ٹی آئی کی ایک کارکن خاتون سیمابیہ طاہر کو کھڑا کردیا ہے جس کے بعد اب دونوں حلقوں سے شیخ رشید اور راشد شفیق کو قلم دوات کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنا پڑے گا۔