سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت صحافتی برادری کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،سولنگی

 لاہور (پی پی آئی)پنجاب حکومت نے صوبے کے پریس کلبز میں نوکروڑ چار لاکھ پچاس ہزار روپے کی خصوصی گرانٹ تقسیم کی ہے۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مرتضی سولنگی اورنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج(اتوار) کو لاہور میں ایک تقریب کے دوران گرانٹ کے چیک تقسیم کیے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہاکہ موجودہ حکومت صحافی برادری کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔پریس کلبز کو آزادی صحافت کے ستون قراردیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صحافی معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاکہ صحافیوں کوسہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے صحافیوں پر زوردیاکہ وہ پیشہ وارانہ انداز میں کام کریں۔پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہاکہ صوبے کے پریس کلبوں کو اس گرانٹ کے ذریعے جدید بنایاجائے گا۔