سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کو مانتا اور سپورٹ کرتا ہوں:ایمل ولی خان

پشاور (پی پی آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کچھ قوتیں وقت پرانتخابات نہیں چاہتیں۔ ایمل ولی کا کہنا تھا کہ انتخابات پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بات پر یقین رکھتے ہیں، انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ خود احتسابی کا عمل ہم سب کو کرنا چاہیے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کو مانتا اور سپورٹ کرتا ہوں۔ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فیلڈ مل جائے شکر ہے۔ یہاں پلئینگ فیلڈ تو ہے ہی نہیں کسی کے پاس۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بھی وقت پر انتخابات نہیں چاہتے۔ پاکستان جمہوریت کے بغیر مکمل نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ کچھ لوگ خود کو ریاست سے اوپر سمجھ رہے تھے۔ پی ٹی آئی تین سالوں سے اپنے انتخابات نہیں کرا رہی تھی۔ بلا چھینا نہیں گیا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہوا۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن نے انتخابات کرانے کیلئے بار بار تنبیہ کی۔ تھوڑے باشعور انسان کو پتہ تھا فیصلہ یہی ہونا تھا۔