ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 پاکستان نے ایران کو کافی سوچ سمجھ کر جواب دیا:شیری رحمان

کراچی(پی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران کو کافی سوچ سمجھ کر جواب دیا، ایران کی جانب سے پاکستانی خود مختاری پر حملہ غیر متوقع تھا۔ تفصیلات کے مطابق آپریشن مرگ بر سرمچار سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ پاک ایران سرحد پر کئی سال سے اس قسم کے ایشوز ہوتے رہے ہیں، بہتر ہوگا کہ دونوں ملک اس قسم کے تنازعات کو مزید بڑھنے نہ دیں، پاکستان کے ایران کے ساتھ پرانے روابط ہیں، تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان اور ایران دونوں کو اب تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو اگر کچھ خدشات تھے تو وہ پاکستان کو آگاہ کرتا،پاکستان اورایران دونوں کواب تحمل کامظاہرہ کرناچاہیے،پاکستان کے ایران کے ساتھ پرانے روابط ہیں،بہتر ہوگا کہ دونوں ملک اس قسم کے تنازعات کو مزید بڑھنے نہ دیں۔