پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 مدینہ منورہ کے ٹریفک مانیٹر سسٹم کو تباہ کرنے والاپاکستانی گرفتار

مدینہ منورہ(پی پی آئی)مدینہ منورہ ریجن کی کمشنری المہد میں ٹریفک خلاف ورزی مانیٹر کرنے والے سسٹم ’ساھر‘ کو تباہ کرنے والے پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ ریجن پولیس کی جانب سے جاری بیان  میں کہا گیاہے کہ المہد کمشنری کی شاہراہ پر نصب گاڑیوں کی رفتار مانیٹرکرنے والے سسٹم کو تباہ کیے جانے کی اطلاع موصول ہونے پر تحقیقات کی گئیں۔مقررہ تفتیشی ٹیم نے سسٹم کو تباہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جس کا تعلق پاکستان سے ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا جہاں اس پر حکومتی املاک کو تلف کرنے کا مقدمہ قائم کیا جائے گا۔واضح رہے سعودی عرب کے تمام علاقوں خاص طورپر ہائی ویزے پرٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے گاڑیوں کی رفتار کو ریکارڈ کرنے والے سسٹم موجود ہیں۔گاڑیوں کی رفتار ریکارڈ کرنے والے سسٹم کو ’ساھر‘ کہا جاتا ہے۔ سسٹم میں نصب انتہائی حساس کیمروں کے ذریعے تیز رفتار گاڑیوں کی تفصیلات ادارہ ٹریفک پولیس کے مرکزی کنٹرول روم کو ارسال کردی جاتی ہیں۔ٹریفک پولیس کے مرکزی کنٹرول روم سے خلاف ورزی درج ہونے پر اسکا چالان گاڑی کے مالک کو ارسال کیا جاتا ہے۔ خیال رہے ساھر سسٹم کا مقصد لوگوں کو تیز رفتاری سے روکنا ہے تاکہ حادثات پرقابو پایا جاسکے۔