پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 73 سالہ بوڑھی خاتون سے ڈر کرنوازشریف اندر سہمابیٹھاہے: ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف 73 سالہ بوڑھی خاتون سے ڈر کر اندر سہمابیٹھاہے۔ پی پی آئی کے مطابق  انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف باہر نکلیں ان کو لوگ بتائیں گے، 8 فروری کو عوام گھروں سے باہر ضرور نکلیں اور ووٹ کا حق استعمال کریں،یہ جنگ عوام کے مستقبل کی جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے بعد ووٹ کی حفاظت بھی کریں،ووٹ کی حفاظت نہ کی تو عوام کے ووٹ چور لوٹ لیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے ورکرز اور سپورٹرز کو میری انتخابی مہم چلانے نہیں دی جارہی،میرے آفس سے ملازموں کو گرفتار کیا جارہا ہے،میں آٹھ ماہ سے خاموش ہوں بات کرنے پر بھی پابندی ہے۔