پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پرویز الٰہی کی اہلیہ نے مور کے نشان کیلئے  لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

لاہور(پی پی آئی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الہی نے لاہور ہائی کورٹ میں حلقہ این اے 64 اور پی پی 32 میں مور کے انتخابی نشان کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔قیصرہ الہی نے ایڈووکیٹ فرمان کے توسط سے درخواست دائر کی، درخواست میں موقف اپنایا کہ لاہور ہائی کورٹ نے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم جاری کیا ہے مگر الیکشن کمیشن نے ابھی تک انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا۔مزید بتایا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے انتخابی نشان کے لیے درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا، قیصرہ الہی کے دونوں حلقے ایک ہی علاقہ میں واقع ہیں اور ان حلقوں میں کسی بھی امیدوار کو مور کا انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق سابق وزیر اعلی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے استدعا کی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو انہیں مور کا نشان الاٹ کرنے کا حکم دے۔