متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود، شیخ رشید کی ضمانت کی

 راولپنڈی (پی پی آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی درخواست ضمانتوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں تینوں سیاسی رہنماؤں نے سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں، جس پر عدالت نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز سے مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کیا تھا۔ پی پی آئی کے مطابق  فاضل جج ملک اعجاز آصف کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے 24 جنوری تک ملتوی کی گئی،اس حوالے سے تمام تھانوں کی پولیس تفتیشی ٹیموں، پراسیکیوٹرز کو آئندہ تاریخ پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔