پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے لاہور ساتویں نمبر پر

کراچی(پی پی آئی) دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے جبکہ لاہور ساتویں نمبر پر آگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد کا آئندہ 24گھنٹوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔کراچی کا ایئر کوالٹی انڈیکس  کے مطابق فضائی معیار بدستور خراب  رہنے کے باعث  دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے نمبر پر آگیا،ماہرین  نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنیکی ہدایت دیدی  دوسری جانب لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں ساتویں نمبر پر آگیا،شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 7 جبکہ زیادہ سے زیادہ 9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے اور حد نگاہ انتہائی کم رہی، شدید دھند کے باعث موٹرویز کو بھی مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔