پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ میں قیدیوں کے بیان ویڈیو لنک پر ریکارڈ کرانے کا حکم

کراچی(پی پی آئی)چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے جیل حکام کو قیدیوں کے بیانات ویڈیو لنک پر ریکارڈ کرانے کے انتظامات کا حکم دے دیا۔اس حوالے سے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے سیشن ججز جنوبی، غربی، وسطی، ملیر، ٹھٹھہ اور سجاول کو خط ارسال کیا گیا ہے۔خط میں آئی جی جیل خانہ جات کو قیدیوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ممبر انسپیکشن کا کہنا ہے کہ جیل حکام قیدیوں کے بیانات ریکارڈ کرانے کے انتظامات کریں، جس کیلئے سندھ ہائیکورٹ کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سے مدد لی جاسکتی ہے۔