مریم نوازکی زیر صدارت قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 میں انتخابی سرگرمیوں کے حوالے سے مشاورتی اجلاس

لاہور(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر مریم نواز شریف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 میں انتخابی سرگرمیوں کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے سینئر راہنما پرویز رشید، علی پرویز ملک، شائستہ پرویز، مریم اورنگزیب، حنا پرویز بٹ سمیت دیگر رہنما اور عہدیدار شریک ہوئے۔ مریم نواز نے کہاکہ یہ محض انتخاب جیتنے کی نہیں عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے بہت مسائل دیکھ لئے، اب انہیں مسائل کا حل دینا ہے، وعدوں کی تکمیل کے لئے عوام ووٹ صرف نواز شریف کو دیں گے، مریم نواز شریف نے کہاکہ ہم عوام کو ریلیف دیں گے۔

Next Post

گورنر سندھ کا تقریب میں موجود لوگوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے عمرے اور حج پر بھیجنے کا اعلان

Sun Jan 21 , 2024
کراچی(پی پی آئی) گورنر ہاو ¿س سندھ میں محفل ذکر مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں معروف روحانی بزرگ پیر نقیب الرحمن،حسان حسیب الرحمن، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، معززین شہر اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ گورنر سندھ نے تقریب سے خطاب […]