اسلام آباد (پی پی آئی) الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیموں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں ملوث امیدواروں کے خلاف نوٹسز اور جرمانے کے اجرا کا عمل جاری ہے۔اس سلسلے میں کمیشن کی فعال مانیٹرنگ ٹیموں نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں کے خلاف کارروائی کی۔اسی طرح الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں بھی پنجاب میں متحرک ہیں۔ننکانہ صاحب میں انتخابی امیدواروں کو پینافلیکس اور بل بورڈز آویزاں کرنے پر وارننگ جاری کر دی گئی۔ جہلم، راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا اور بھکر سے پینافلیکس اور دیگر تشہیری مواد ہٹا دیا گیا ہے۔چنیوٹ، فیصل آباد، ننکانہ، قصور، لاہور اور ملتان میں بھی پینافلیکس ہورڈنگز لگا دیے گئے ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کو سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔
Next Post
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک
Sun Jan 21 , 2024
اسلام آباد (پی پی آئی)آئندہ بیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔محکمہ موسمیات کیمطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔اسلام […]
