ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 سوات اور مالاکنڈ میں سیاحت عروج پر پہنچ گئی

 سوات (پی پی آئی)دس سال پہلے تک دہشت گردوں کی کارروائیوں کے مرکز علاقوں میں پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت خوشیاں لوٹ آئی ہیں – سوات اور مالاکنڈ میں سیاحت عروج پر پہنچ گئی۔پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کے تعاون سے بونیر، سوات میں دو روزہ ایلم ونٹر فیسٹول اختتام پذیر ہو گیا ہے۔بونیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے ونٹر فیسٹول میں پاکستان بھر سے 110 بائیکس اور 60 جیپوں نے حصہ لیا۔ جیپ اینڈ بائیک ریلی کے شرکاء نے پنجاب سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور مردان سے گذرتے ہوئے بونیر پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔کور کمانڈر پشاور ایلم ونٹر فیسٹول کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں پیرا گلائیڈرز نے شاندار مظاہرہ کیا اور شائقین سے داد وصول کی۔ اس کے ساتھ ساتھ فرنٹیئر کور کی مارشل ڈانس پارٹی خٹک ڈانس پیش کیا۔ مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور نے کھلاڑیوں میں سرٹیفیکیٹ، شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ شرکاء نے ایوینٹ کے انعقاد پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔خاتون سیاح نے کہا کہ مجھے یہاں آکر سرپرائز ملا کہ یہ کتنا پرامن علاقہ ہے۔ پاک فوج کی وجہ سے ہی یہ علاقہ اب پرامن ہے۔ مقامی سکھ شہری نے کہا کہ آج بونیر میں اس ایوینٹ کے انعقاد پر میرے خوشی کے آنسو نکل رہے ہیں۔