پاکستان میں تعلیمی زبوں حالی،39فیصد بچوں کو اسکولوں تک رسائی حاصل نہیں

کراچی(پی پی آئی)پاکستان میں بڑی تعداد میں بچوں کو اسکولوں تک رسائی ہی حاصل نہیں ہے، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن نے 2021-2022 کے ڈیٹا پر تیار کی گئی رپورٹ جاری کر دی۔ پاکستان انسٹییٹیوٹ آف ایجوکیشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق   پاکستان میں  دو کروڑ 62 لاکھ بچے سکول جانے سے محروم ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پنجاب میں ایک کروڑ 17 لاکھ 30 ہزار،سندھ میں 76 لاکھ 30 ہزار،کے پی کے میں 36 لاکھ 30 ہزار، بلوچستان میں  31 لاکھ 30 ہزار جبکہ وفاقی دارالحکومت میں بھی 8 لاکھ بچے سکول جانے سے محروم ہیں۔  ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق  39 فیصد بچے مختلف وجوہات کی بنا پر سکول نہیں جارہے۔سب سے زیادہ بلوچستان میں 65 فیصد جبکہ خیبرپختونخوا میں 30 فیصد بچے سکول نہیں جارہے ہیں،بلوچستان کی نسبت خیبرپختونخوا کا تعلیمی میعار بہتر ہے۔ رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق  2016 اور 2017 میں  44 فیصد جبکہ 2021 اور 2022 میں 39 فیصد بچے  سکول سے باہر ہیں۔دوسری جانب انٹر کی سطح پر دیکھا جائے تو 60 فیصد طالبعلم تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں۔ واضح رہے کہ میٹرک،مڈل اور پرائمری سطح پر 44 فیصد 30 فیصد اور36 فیصد بچے سکول نہیں جارہے۔

Next Post

حساس پولنگ سٹیشن کے ہر بوتھ پر کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ

Tue Jan 23 , 2024
کراچی(پی پی آئی)  الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے تمام حساس پولنگ سٹیشن کے ہر بوتھ پر کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق کمیشن نے ڈپٹی کمشنرز کو ٹریننگ میں غیر حاضر ہونے والے پولنگ اسٹاف کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایات بھی […]