ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 ڈی جی خان کی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام،  دہشت گردبھاگنے پرمجبور

لاہور (پی پی آئی) ڈی جی خان کی سرحدی چوکی جھنگی پر کالعدم تنظیم کے آٹھ سے دس دہشت گردوں نے رات گئے حملہ کیا تو پولیس اہلکاروں نے دہشت گردوں کو بھرپورجواب دیا اور دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس جوانوں نے بھرپور فائرنگ سے دہشت گردوں کو بھاگنے پرمجبور کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ڈی جی خان کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا ہے، ڈی جی خان کی سرحدی چوکی جھنگی پر کالعدم تنظیم کے آٹھ سے دس دہشت گردوں نے رات گئے حملہ کیا تو پولیس اہلکاروں نے دہشت گردوں کو بھرپورجواب دیا۔ڈاکٹرعثمان انور کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او وہوا کی قیادت میں دوسری ٹیم بھی بیک اپ کیلئے فوری پہنچی،تمام سرحدی چوکیوں پر پولیس ٹیمیں ہائی الرٹ اورفرائض ادا کر رہی ہے۔