ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور میں حماد اظہر کو پناہ دینے والے2 افراد گرفتار، مقدمہ درج

لاہور (پی پی آئی)لاہورمیں  پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس کے اہم اشتہاری حماد اظہر کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارا تو ملزم فرار ہوگیا لیکن پناہ دینے والے دو افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق جناح ہاؤس پرحملے کے مرکزی مقدمہ میں نامزد اشتہاری حماد اظہر کی جعفریہ کالونی شیرا کوٹ میں موجودگی کی اطلاع ملی- جس پرپولیس نے چھاپہ مارا۔کارروائی کے دوران جائے وقوع پرموجود افراد نے شورمچادیا اور حماد اظہر کو فرار کرا دیا گیا – پولیس نے جائے وقوعہ سے دو افراد کو گرفتارکرلیا جنہوں نے ملزم کوپناہ دے رکھی تھی۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق  حماد اظہرکے خلاف دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں اور انہیں عدالت سے اشتہاری قرارد لوایا جاچکا ہے۔