پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں ٹی ٹی پی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، کمانڈر سمیت 17 دہشتگرد گرفتار

کراچی(پی پی آئی)سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے کمانڈرزسمیت 17 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگرد 2007 تا 2014 تک ٹی ٹی پی نیٹ ورک کا حصہ تھے اور سنگین جرائم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔ پی پی آئی کے مطابق  دہشتگرد کراچی میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جنہیں انٹیلی جنس ایجنسیز نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے گرفتار کر لیا۔دہشتگردوں کو افغانستان سے تحریک طالبان پاکستان کی قیادت کی سرپرستی میں منظم کیا گیا تھا، دہشتگرد سوات اور مالاکنڈ میں سکیورٹی فورسز اور این جی اوز پر حملوں میں ملوث تھے، اس کے علاوہ ٹارگٹ کلنگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔نیٹ ورک بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کے ذریعے فنڈز اکھٹا کرتا تھا، اس نیٹ ورک نے مدرسے میں خودکش بمباروں کو بھی پناہ دی تھی، جنہیں دہشتگردی کی مختلف سرگرمیوں میں استعمال ہونا تھا۔