پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شیخ رشید کی اڈیالہ جیل میں طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

راولپنڈی(پی پی آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی اڈیالہ جیل میں طبیعت ناساز ہو گئی ہے جس کے باعث انہیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا ہے۔سابق وزیر داخلہ کے خلاف تھانہ نیو ٹاون میں سانحہ 9 مئی کے حوالے سے درج مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ان کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی تھی جس کے باعث انہیں گزشتہ ہفتے گرفتار کر کے اڈیالہ جیل لایا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کی کئی روز سے طبیعت خراب تھی اور گزشتہ روز بھی عدالت نے انہیں کارڈیالوجی اسپتال منتقل کرنے کی درخواست کی گئی تھی جب کہ رات گئے طبیعت زیادہ خراب ہونے پر جمعرات کی صبح انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق، خاندان کے دیگر افراد اور کارکن راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئے ہیں۔سابق وزیر داخلہ کے بھتیجے راشد شفیق نے بتایا کہ شیخ رشید کی تھانہ کینٹ اور تھانہ عارف بازار میں درج مزید دو مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی ہے جب کہ صداقت عباسی کے 164 کے بیان کے تحت بھی انہیں شامل تفتیش کیا گیا ہے۔