سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شفاف انتخابات عوام کا  مطالبہ، دھاندلی برداشت نہیں کریں گے:صدر الدین راشدی

کراچی (پی پی آئی)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے چیف کوآرڈینیٹر سید صدر الدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ ملک سمیت سندھ بھر میں شفاف انتخابات عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ عوام آئندہ عام انتخابات میں کسی بھی قسم کی دھاندلی برداشت نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کرنے والے لیول پلیئنگ فیلڈ پر عملدرآمد بھی کریں۔ ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے کہا کہ پندرہ سالوں سے سندھ میں دھاندلی زدہ الیکشن کے نتیجے میں ایک ہی جماعت حکومت قائم کی گئی۔سید مظفر حسین شاہ نے کہا کہ جی ڈی اے کا عوامی منشور سندھ میں انقلاب برپا کرے گا۔لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ سندھ کو سیلاب میں ڈبونے والوں کو عوام آئندہ عام انتخابات میں ڈبو دیں گے۔ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا کہ شفاف انتخابات کے نتیجے میں سندھ میں جی ڈی اے اور اتحادی حکومت بنائیں گے۔