کراچی(پی پی آئی)سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 90 فیصد کانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 4.09 ملین میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 90 فیصد زیادہ ہے۔پی پی آئی کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.15 ملین میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھی۔
Next Post
اوپن مارکیٹ میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ
Sat Jan 27 , 2024
کراچی(پی پی آئی) کراچی میں درجہ دوم گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ مارکیٹ میں درجہ دوم کے گھی اور آئل کی 12کلوگرام کی پیٹی 50 روپے مہنگی ہوگئی۔12کلوگرام درجہ دوم گھی و آئل کی پیٹی 5ہزار 270روپے کی ہوگئی۔پی پی آئی کے مطابق درجہ دوم […]
