کراچی میں کالعدم تنظیم کا بین الصوبائی ٹارگٹ کلرودہشت گرد گرفتار

کراچی(پی پی آئی)ے پی آئی بی کالونی  پولیس نے ایک مقابلہ کے دوران کالعدم تنظیم کے بین الصوبائی ٹارگٹ کلرودہشت گرد مقصود پٹھان ولدعبدالکریم گرفتارکرلیاگیا،ملزم کے کرمنل ریکارڈ کیمطابق وہ2005 میں ایم کیو ایم کے کارکن آصف کی ٹارگٹ کلنگ میں گرفتار ہوا،2014 میں دہشت گردی کیمقدمات میں CTD پولیس نے راول پنڈی سے گرفتارکیا۔ ملزم نے 2017 میں شاہد لاڈو گروپ کیساتھ مل کرایک بلڈرکو مارنیکا منصوبہ بنایالیکن منصوبہ ناکام ہوا،اسی دوران شاہد لاڈومقابلے میں مارا گیا اورملزم مقصود پٹھان گولی لگنے سے زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔ملزم مقصود پٹھان،تھانہ بی سیکشن حیدرآباد کے مقدمہ میں کورٹ سے اشتہاری مفرور مجرم ہے،ملزم مقصود پٹھان  کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

Next Post

سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 90 فیصد کا نمایاں اضافہ

Sat Jan 27 , 2024
کراچی(پی پی آئی)سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 90 فیصد کانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 4.09 ملین میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی […]