سان سلواڈور: ایل سلواڈور کی فٹبال فیڈریشن نے میچ فکسنگ کے الزام میںملکی ٹیم کے 14 کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد کردی۔ فیڈریشن کے صدر کارلوس مینڈیز کے مطابق میچ فکسنگ کے الزامات میں ملوث 22کھلاڑیوں میں سے 14پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ کھلاڑیوں کے پاس اپیل کے لئے پندرہ دن کا وقت ہے ۔ ایل سلواڈور کی فٹبال فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے خلاف اس وقت تحقیقات کا آغاز کیا جب 2010میں امریکا کے خلاف ایک نمائشی میچ میں ایل سلواڈور کو دو ایک سے شکست ہوئی ۔جون 2011میں میکسیکو کے خلاف گولڈ کپ ٹورنامنٹ کے میچ میں ایل سلواڈور پانچ صفر سے ہزیمت اٹھانی پڑی ،جبکہ رواں سال فروری میں پیراگوئے کے ایل سلواڈور کو چار ایک سے ہرایا تھا ۔ابتداءمیں میچ فکسنگ کی تحقیقات میں 22کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا ،جن میں سات کھلاڑیوں کو 20دن سے 18ماہ کے لئے معطل کیا گیا جبکہ ایک کھلاڑی کو کلین چٹ دیدی گئی ۔ایل سلواڈور فٹبال ٹیم کے کوچ آگسٹن البرٹو نے کہا ہے کہ ملک کی نئی ٹیم جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی اور تحقیقات میں شامل کسی کھلاڑی کو نئی ٹیم میں شامل نہیں کیاجائے گا۔