زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس کل طلب

کراچی(پی پی آئی)اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان29 جنوری کو کرے گا اعلامیہ کے مطابق زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 جنوری 2024کو منعقد ہوگا جس میں زری پالیسی (مانیٹری پالیسی)کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ پی پی آئی کے مطابق  گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد ایم پی سی اجلاس کے بعد اسی دن پریس کانفرنس میں زری پالیسی کے فیصلے کا اعلان کریں گے۔

Next Post

پاکستان سے دوبارہ اچھے تعلقات قائم ہونے پر خوشی ہے، ایرانی وزارت خارجہ

Sat Jan 27 , 2024
تہران(پی پی آئی)ایرانی وزارت خارجہ کے جنوبی ایشیا امور کے ڈائریکٹر جنرل رسول موسوی نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات دوبارہ اچھے ہونے پر خوشی ہے، دونوں ممالک کے ذرائع ابلاغ کی ذمہ داری ہے وہ دوستی اور بھائی چارے کے فروغ پر زور دیں۔ پی پی آئی کے […]